حماس نے غزہ کے خلاف صہیونیوں کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس نسل کشی پر خاموشی توڑنے کا مطالبہ کیا۔
شہاب نیوز کے حوالے سے خبر ہے کہ حماس نے کمال عدوان اسپتال پر صیہونی فوج کی بمباری کو نسل کشی کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔
حماس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے ذریعے اس اسپتال اور غزہ کے طبی ڈھانچے کے خلاف ہونے والے جرائم کی تحقیقات کرے۔
اس بیان میں کہا گیا کہ غاصب رجیم کی حالیہ جارحیت کے نتیجے میں 30 شہری شہید جب کہ درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcd5n09jyt0kn6.432y.html