تاریخ شائع کریں2024 7 December گھنٹہ 16:23
خبر کا کوڈ : 659979

تمام فسادات کے پیچھے امریکہ اور صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے

شام میں تیزی سے حالات بدل رہے ہیں جوکہ نہایت ہی تشویشناک ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ
تمام فسادات کے پیچھے امریکہ اور صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے
 ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ ان تمام فسادات کے پیچھے امریکہ اور صہیونی حکومت کا ہاتھ ہے۔ غزہ اور لبنان کے بعد شام کی باری آئی ہے۔ یہ سلسلہ یہاں تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے کو خطرہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام سے پہلے صرف صہیونی حکومت کی طرف سے خطرہ درپیش تھا اب تکفیری دہشت گردوں کا خطرہ بھی اس میں اضافہ ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے تکفیریوں کو دہشت گرد قرار دینے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے ممالک اس معاملے میں خاموش ہیں یا پس پردہ حمایت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں تیزی سے حالات بدل رہے ہیں جوکہ نہایت ہی تشویشناک ہے۔ مقاومت کے پاس ان حالات میں متعدد آپشنز ہیں۔ اگر ایک راستہ بند ہوجائے تو زیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی کیونکہ دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیرخارجہ اس وقت عراق کے دورے پر ہیں جہاں بغداد میں انہوں نے عراقی اور شامی وزرائے خارجہ کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcefo8pojh8noi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ