تاریخ شائع کریں2024 7 December گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 659993

شام میں دہشت گری کی حالیہ لہر بین الاقوامی منصوبے کا حصہ ہے

شام کی جیلوں سے سات مختلف ممالک کی شہریت رکھنے والے ہزاروں دہشت گرد فرار ہوچکے ہیں۔عراقی رہنما
شام میں دہشت گری کی حالیہ لہر بین الاقوامی منصوبے کا حصہ ہے
تقریب نیوز ایجنسی کی المعلومہ نیوز کے حوالے سے خبر ہے کہ عراق کے فتح اتحاد کے سربراہ صادق عبداللہ نے شام کو تقسیم کرنے کے مغربی منصوبے سے پردہ اٹھایا ہے۔

صادق عبداللہ نے کہا کہ شام کی جیلوں سے سات مختلف ممالک کی شہریت رکھنے والے ہزاروں دہشت گرد فرار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی مذکورہ جیلوں پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ہوئی ہے جو کہ خطے کے ممالک بالخصوص عراق کی سلامتی کے لئے براہ راست خطرہ ہے۔

عراقی رہنما نے واضح کیا کہ دہشت گردی مغربی ممالک کے ہاتھ میں دوسرے ممالک پر دباؤ بڑھا کر تسلط جمانے کا ایک آلہ ہے تاکہ خطے میں ان کے شوم مقاصد اور مفادات کی تکمیل ممکن ہو سکے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ شام میں ان دہشت گرد عناصر کی طرف بڑے پیمانے پر بھاری رقوم اور ہتھیاروں کی ترسیل کے باعث کچھ بھی بعید نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گری کی حالیہ لہر اس ملک کو تقسیم کرنے کے لئے سرکاری اداروں کو کمزور کرنے اور نسلی انتشار پیدا کرنے کے بین الاقوامی منصوبے کا حصہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcaoonie49nmo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ