تاریخ شائع کریں2024 8 December گھنٹہ 00:52
خبر کا کوڈ : 660030

یمنی عوام امریکہ کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے

یمن کے مختلف شہروں میں صیہونی رجیم کے خلاف فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
یمنی عوام امریکہ کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے
المسیرہ نیوز سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج بھی معمول کے مطابق یمن کے مختلف شہروں میں صیہونی رجیم کے خلاف فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین نے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینی مزاحمت کے خلاف حالیہ دھمکیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

یمنی عوام نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا: ہم اور امت اسلامیہ کے تمام مجاہدین امریکہ کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے اور نہ ہی خوفزدہ ہوں گے۔

مظاہرین نے ملک کی مسلح افواج اور عراقی مزاحمت کے مقبوضہ فلسطین کے خلاف حالیہ مشترکہ آپریشن کی بھرپور حمایت کی۔

اس عظیم ریلی میں ایک قرارداد کے ذریعے ملت اسلامیہ اور عرب برادری سے سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کے واقعات کے حوالے سے اپنی دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

اس بیان میں کہا گیا کہ بعض عرب اور نام نہاد اسلامی حکومتوں کا صیہونی دشمن کو امداد فراہم کرنا نہایت ہی شرمناک عمل ہے۔ جب کہ غزہ کے عوام بھوک سے مر رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcex78p7jh8p7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ