تاریخ شائع کریں2024 8 December گھنٹہ 01:49
خبر کا کوڈ : 660037

عراقی بدر تنظیم کے سربراہ کی عراقی صدر سے ملاقات

عراق کو شام  کے بارے میں واضح موقف اختیار کرنا چاہیے، ورنہ ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ہادی العامری
عراقی بدر تنظیم کے سربراہ کی عراقی صدر سے ملاقات
تقریب نیوز ایجنسی کی واع نیوز کے حوالے سے خبر ہے کہ عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے کہا کہ صیہونی حکومت شام اور خطے میں ایک مشکوک منصوبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ امریکہ کی حمایت سے رچائی گئی ترک صیہونی سازش ہے۔

العامری نے غزہ کی حمایت سے متعلق ترکی کے دعوؤں کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق کو شام  کے بارے میں واضح موقف اختیار کرنا چاہیے، ورنہ ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر ہماری قومی سلامتی کو خطرہ ہے تو پھر ہمیں شام کے تنازع میں داخل ہونا چاہیے۔ 

عراقی رہنما نے مزید کہا کہ بہترین دفاع حملہ ہے، یہ بالکل بھی درست نہیں کہ ہم بغداد سے اس کشیدگی نگرانی کریں اور خاموش تماشائی بنے بیٹھیں۔

 المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق  عراق کی بدر تنظیم کے سربراہ نے  ملک کے صدر عبداللطیف رشید کے ساتھ شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

العامری اور صدر رشید نے موجودہ جنگ کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
https://taghribnews.com/vdcbfgb0zrhb0gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ