تاریخ شائع کریں2024 8 December گھنٹہ 02:15
خبر کا کوڈ : 660039

شامی فضائیہ کی ادلب میں دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو پر بمباری

شامی فضائیہ نے ادلب میں دہشت گردوں کے بھاری مقدار میں ہتھیار تباہ کردیے۔
شامی فضائیہ کی ادلب میں دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو پر بمباری
شامی فضائیہ نے ادلب میں دہشت گردوں کے اسلحہ ذخائر پر بمباری کرکے بھاری مقدار میں ہتھیار تباہ کردیا۔

اسپوٹنک کے حوالے سے خبر ہے کہ شام کے مختلف صوبوں میں شامی اور روسی فضائیہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کررہی ہیں۔

شامی جنگی طیاروں نے ادلب کے جنوب مشرق میں دہشت گردوں کے اسلحہ ڈپو پر بمباری کی اور بھاری مقدار میں ہتھیار تباہ کردیا۔

دوسری جانب دمشق سے شامی فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد سوشل میڈیا کے ذریعے افواہیں ایجاد کرکے شامی عوام کو رعب و وحشت میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔ دمشق پر حملے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdsz09nyt09z6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ