تاریخ شائع کریں2024 8 December گھنٹہ 02:24
خبر کا کوڈ : 660040

مصر، بشار اسد کو تجویز سے متعلق امریکی اخبار کی تردید کرتا ہے

قاہرہ کی جانب سے شام کے صدر کو تجویز سے متعلق امریکی اخبار  کے دعوے کی تردی:مصری وزارت خارجہ
مصر، بشار اسد کو تجویز سے متعلق امریکی اخبار کی تردید کرتا ہے
 اسپوتنک نیوز کے حوالے سے خبر ہے کہ مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے قاہرہ کی جانب سے شام کے صدر بشار اسد کو تجویز سے متعلق امریکی اخبار  کے دعوے کی تردید کی ہے۔

 مصر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ قاہرہ شامی صدر کو ملک چھوڑنے اور جلاوطنی میں حکومت بنانے کی ترغیب سے متعلق وال سٹریٹ جرنل کے دعوے کی واضح طور پر تردید کرتا ہے

بیان میں کہا گیا کہ مصر اس بات پر زور دیتا ہے کہ مذکورہ امریکی اخبار کی معلومات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں اور تمام ذرائع ابلاغ سے تقاضا کرتا ہے کہ وہ خبروں کی اشاعت میں پیشہ ورانہ احتیاط سے کام لیں۔

 اس سے پہلے ایک اردنی عہدیدار نے بھی مذکورہ امریکی اخبار کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم اردنی حکام کی جانب سے شام کے صدر بشار الاسد کو اپنا ملک چھوڑنے اور جلاوطنی میں حکومت بنانے کی تجویز سے متعلق  وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی تردید کرتے ہیں۔

 واضح رہے کہ امریکی میگزین وال اسٹریٹ جرنل نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ اردن اور مصر نے شامی صدر کو ملک چھوڑنے اور جلاوطنی میں حکومت بنانے کی تجویز دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfjxdvxw6dvxa.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ