تاریخ شائع کریں2024 9 December گھنٹہ 19:00
خبر کا کوڈ : 660236

شام میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے اہم ملاقات

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما انجینئر حمید حسین نے شام کے موجودہ اور غیر یقینی حالات کے پیشِ نظر، وہاں پر محصور 300 زائرین کی مشکلات اور مسائل کے بارے میں ترجمان دفترِ خارجہ کو آگاہ کیا
شام میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے اہم ملاقات
شام میں اچانک حالات بگڑنے کے بعد وہاں پھنسے پاکستانیوں کے انخلاء کے لئے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے ترجمان دفترِ خارجہ محترمہ ممتاز زہراء بلوچ سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں شام کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما انجینئر حمید حسین نے شام کے موجودہ اور غیر یقینی حالات کے پیشِ نظر، وہاں پر محصور 300 زائرین کی مشکلات اور مسائل کے بارے میں ترجمان دفترِ خارجہ کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر زائرین سمیت 1200 پاکستانیوں کی فوری اور بحفاظت وطن واپسی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان دفترِ خارجہ پاکستان محترمہ ممتاز زہراء بلوچ نے کہا کہ دمشق میں پاکستانی سفارت خانہ متحرک ہے اور اس حوالے سے محصور پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcc1xqee2bqei8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ