کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف نے وزیرِ اعظم اکیل بیک جاپاروف کو برطرف کر دیا ہے
شیئرینگ :
کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف نے وزیرِ اعظم اکیل بیک جاپاروف کو برطرف کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرغزستان کی صدارتی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر نے وزارتِ عظمیٰ کے فرائض نائب وزیرِ اعظم عادل بیک قاسم مالیئیف کو سونپ دیے ہیں۔
صدارتی انتظامیہ کے مطابق اکیل بیک جاپاروف کو دوسرے عہدے پر منتقلی کی وجہ سے وزارت عظمی کے عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اکیل بیک جاپاروف 2021 سے وزیرِ اعظم کے عہدے پر فائز تھے۔