تاریخ شائع کریں2024 20 December گھنٹہ 17:23
خبر کا کوڈ : 661356

شام: اہم فوجی تنصیبات تباہ اور 500 کلومیٹر علاقے پر صہیونی قبضہ

صیہونی حکومت نے شام کی اہم فوجی تنصیبات کو تباہ اور اس ملک کے 500 کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے
شام: اہم فوجی تنصیبات تباہ اور 500 کلومیٹر علاقے پر صہیونی قبضہ
صیہونی حکومت نے شام کی اہم فوجی تنصیبات کو تباہ اور اس ملک کے 500 کلومیٹر علاقے پر قبضہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صیہونی فوج نے شام کی سرزمین پر قبضہ کرتے ہوئے جبل الشیخ اور القنیطرہ کی بلندیوں میں شامی فوج کے اہم ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ 

رپورٹ کے مطابق صیہونی افواج نے جنوبی شام کے تقریباً 500 مربع کلومیٹر علاقے پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔

شام کے مقامی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ صیہونی غاصبوں نے جنوبی شام میں فوج کی سب سے بڑی بٹالینز کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا ہے۔ 

یہ بھی اطلاع ہے کہ اسرائیلی فوج نے قنیطرہ کے شمالی مضافات میں مقامی لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgnq933ak93w4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ