سارا نتینیاہو کے خلاف مخالفین کو ہراساں کرنے کی تحقیقات
صہیونی وزارت انصاف نے جمعرات کی رات گئے جاری بیان میں کہا کہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف ٹیلی ویژن پروگرام میں چلنے والی رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں گی۔
شیئرینگ :
صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ پر سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے پر تحقیقات شروع کردی گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے اٹارنی جنرل نے سارہ نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرنے کا حکم دیا۔
صہیونی وزیراعظم کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے شوہر کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے میں سیاسی مخالفین اور گواہوں کو ہراساں کیا۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی وزارت انصاف نے جمعرات کی رات گئے جاری بیان میں کہا کہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف ٹیلی ویژن پروگرام میں چلنے والی رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائیں گی۔
اس پروگرام میں سارہ نیتن یاہو کے واٹس ایپ پیغامات دکھائے گئے ہیں جن میں وہ ایک سابق مشیر سے سیاسی مخالفین کے خلاف مظاہرے کروانے اور مقدمے کے اہم گوہ ہداس کلین کو ڈرانے دھمکانے کا کہہ رہی ہیں۔
محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں نیتن یاہو کی اہلیہ کا نام نہیں لیے بغیر تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔
صہیونی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نے ٹی وی پروگرام کی رپورٹ کو جھوٹ قرار دیا ہے۔