تاریخ شائع کریں2025 10 January گھنٹہ 10:50
خبر کا کوڈ : 663745

یمن: صنعا، عمران اور حدیدہ پر امریکی اتحاد کے فضائی حملے

صنعا اور عمران صوبوں پر امریکی اور برطانوی حملہ، بحیرہ احمر میں جنگی جہازوں سے داغے گئے میزائلوں کے ذریعے کیا گیا
یمن: صنعا، عمران اور حدیدہ پر امریکی اتحاد کے فضائی حملے
 امریکی برطانوی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے تین صوبوں صنعا، عمران اور حدیدہ کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع نے جمعرات کی صبح بتایا ہے کہ امریکی برطانوی اتحاد نے دارالحکومت صنعا سمیت شمالی یمن کے صوبے عمران اور مغربی صوبے الحدیدہ پر فضائی حملے کئے۔

المسیرہ ٹی وی نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مغربی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں واقع جربان علاقے پر دو بار بمباری کی اور عمران صوبے میں واقع سفیان کے علاقے کو بھی تین بار فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

یمنی ذرائع نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے اللحیہ پر بھی امریکی برطانوی اتحاد کے فضائی حملے کی خبر دی ہے۔

صنعا میں المیادین کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ صنعا اور عمران صوبوں پر امریکی اور برطانوی حملہ، بحیرہ احمر میں جنگی جہازوں سے داغے گئے میزائلوں کے ذریعے کیا گیا۔
https://taghribnews.com/vdcayenim49ni01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ