تاریخ شائع کریں2025 10 January گھنٹہ 10:56
خبر کا کوڈ : 663747

بہت جلد چونکا دینے والے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کی رونمائی کی جائے گی

چھوٹے ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی خاص قسم کا ایئرڈیفنس تیار اور کامیابی کے ساتھ آزما لیا گیا ہے
بہت جلد چونکا دینے والے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کی رونمائی کی جائے گی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے فضائی دفاع کے کمانڈر جنرل داؤود شیخیان نے بتایا ہے کہ بہت جلد ایسے ایرانی اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کی رونمائی کی جائے گی جس سے دشمنوں کے اندازے درہم برہم ہوجائیں گے۔

جنرل داؤود شیخیان نے جمعرات کو ایک تفصیلی ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا کہ دشمنوں کے ایف 35 اور ایف 22 اسٹیلتھ جنگی طیاروں کا ریڈار کے ذریعے پتہ لگانا آسان نہیں لیکن ہم نے ملک کے اندر ایئرڈیفنس کی ایسی ٹیکنالوجی اور صلاحیتیں حاصل کی ہیں اور ایسے وسائل تیار کرلیے ہیں جن کی بنیاد پر دشمنوں کے ترقی یافتہ جنگی طیاروں کا بچ نکلنا ناممکن ہے۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ "دزفول"، "سوم خرداد" اور "9 دی" نام کے ایرانی ایئرڈیفنس سسٹموں کی کارکردگی مکمل طور پر اطمینان بخش ہے اور صیہونیوں کا یہ دعوی کہ ایران کے ایئرڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا گیا ہے ان کی خام خيالی اور کھلا جھوٹ ہے۔

جنرل شیخیان نے کہا کہ "وعدہ صادق 2" کارروائی کے بعد صیہونیوں نے مذکورہ جھوٹ کو ہوا دینے کی کوشش کی لیکن فوج اور سپاہ پاسداران نے ملک گیر ایئرڈیفنس مشقیں کرکے صیہونی حکومت کے جھوٹ کو برملا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کے حملے میں پہنچنے والا نقصان انتہائی محدود تھا جس کو نہ صرف فوری طور پر برطرف کردیا گیا بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ ایئرڈیفنس کی تقویت کردی گئی۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے فضائی دفاعی نظام کے سربراہ نے بتایا کہ اس بار سپاہ اور فوج کی مشترکہ مشقوں میں نطنز ایٹمی تنصیبات پر حملے کا سیمولیشن بھی کیا گیا جس میں ہمارے فضائی دفاعی نظام نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں سرخرو کردیا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے ڈرون طیاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی خاص قسم کا ایئرڈیفنس تیار اور کامیابی کے ساتھ آزما لیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc01qem2bqem8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ