تاریخ شائع کریں2025 10 January گھنٹہ 11:38
خبر کا کوڈ : 663755

ایران کی جانب سے لبنان کے نئے صدر کو مبارکباد

اسماعیل بقائی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اتحاد کے نتیجے میں لبنان اقتصاد اور دیگر شعبوں میں بحالی کا راستہ طے اور قومی اتحاد اور ارضی سالمیت کو یقینی بناتے ہوئے صیہونیوں کے جارحانہ رویے کا سد باب کرے گا
ایران کی جانب سے لبنان کے نئے صدر کو مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان کے صدر کے طور پر جنرل جوزف عون کے انتخاب کو لبنانی عوام کی کامیابی قرار دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے جنرل جوزف عون کے انتخاب کو لبنانی عوام، سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کی کامیابی قرار دیتے ہوئے لبنان کی ترقی و پیشرفت کی دعا کی ہے۔

اسماعیل بقائی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس اتحاد کے نتیجے میں لبنان اقتصاد اور دیگر شعبوں میں بحالی کا راستہ طے اور قومی اتحاد اور ارضی سالمیت کو یقینی بناتے ہوئے صیہونیوں کے جارحانہ رویے کا سد باب کرے گا۔

اسماعیل بقائی نے لبنان کی حکومت کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون اور تعلقات میں فروغ پر مبنی ایران کی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے جوزف عون کو بھی صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

قابل ذکر ہے کہ لبنان کی پارلیمان نے کل9  جنوری 2025 کو دو بار ووٹنگ کے بعد 99 ووٹوں سے جوزف عون کو صدر کے طور پر منتخب کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcbsfb0srhb0zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ