تاریخ شائع کریں2025 11 January گھنٹہ 19:53
خبر کا کوڈ : 663924

اقوام متحدہ کا پولینڈ سے نتنیاہو کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

پولینڈ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کریں گے اور نیتن یاہو کو اپنے ملک میں گرفتار نہیں کریں گے
اقوام متحدہ کا پولینڈ سے نتنیاہو کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کی رپورٹر نے پولینڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر بن یامین نیتن یاہو اس ملک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹر فرانچسکا آلبانیزه نے پولینڈ کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس ملک کا دورہ کریں تو انہیں گرفتار کرنے میں لینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں۔

فرانچسکا آلبانیزه نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک ایسے افراد کو گرفتار کریں جن کے لیے عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے تقریباً 50 دن قبل جنگی جرائم کے ارتکاب کے جرم میں  صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی حکومت کے سابق وزیرجنگ گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

نیتن یاہو، جو پولش نژاد ہیں 16 دن بعد آشویٹس کے پروگرام میں شرکت کے لیے پولینڈ کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم پولینڈ کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کریں گے اور نیتن یاہو کو اپنے ملک میں گرفتار نہیں کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcj8temxuqemhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ