تاریخ شائع کریں2025 11 January گھنٹہ 20:04
خبر کا کوڈ : 663929

غزہ: صیہونی جارحیت کے شہداء کی تعداد 46,537 تک پہنچ گئی

غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 46,537 اور زخمیوں کی تعداد 109,571 تک پہنچ گئی ہے
غزہ: صیہونی جارحیت کے شہداء کی تعداد 46,537 تک پہنچ گئی
غزہ کی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعداد و شمار میں اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 46,537 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین رپورٹس کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حکومت نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف 5 قتل عام کیے ہیں۔ ان جرائم کے نتیجے میں غزہ پٹی میں 32 فلسطینی شہید اور 193 زخمی ہوئے۔

اس طرح سے غزہ کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 46,537 اور زخمیوں کی تعداد 109,571 تک پہنچ گئی ہے۔

صیہونی حکومت نے  اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی کے  خلاف تباہ کن جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی تباہی، مہلک قحط اور ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت  ہو چکی جن میں سے زیادہ تر  خواتین و بچے ہيں ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcewx8pojh8poi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ