تاریخ شائع کریں2025 11 January گھنٹہ 20:08
خبر کا کوڈ : 663930

ایران: ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے امریکی عوام کو مدد کی پیشکش

 اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں آپ اکیلے نہیں ہیں
ایران: ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے امریکی عوام کو مدد کی پیشکش
ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے لاس اینجلس میں آتشزدگی کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کے طور پر اس ملک میں انسانی امداد بھیجنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

ایرانی کی ہلال احمر سوسائٹی کے  سربراہ پیر حسین کولیوند نے لاس اینجلس میں ہونے والی آتشزدگی کے متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں انسانی امداد بھیجنے کے لئے آمادگی ظاہر کی ہے۔

ایرانی ہلال احمر کے چیئرمین کے امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹز کو بھیجے گئے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

 آپ کے ملک کے بڑے حصوں میں وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی خبر سے دلی صدمہ پہنچا، اس قدرتی آفت نے نہ صرف گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، بلکہ ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا اور آپ کے ملک کے خوبصورت فطری مقامات کو راکھ میں تبدیل کر دیا، اس تباہی پر دنیا بھر کے تمام ذمہ دار لوگ ہمدردی کا اظہار کرنے پر مجبور ہیں۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے، ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں آپ اکیلے نہیں ہیں۔ حالیہ آتشزدگی نے ظاہر کیا ہے کہ اس بحران پر قابو پانا مقامی صلاحیتوں سے بالاتر ہے اور آگ بجھانے کے لیے عالمی مدد کی ضرورت ہے اور آگ بجھانے کے طویل آپریشنز کے باعث شعلوں کا تیزی سے پھیلنا نہ صرف انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ زمین اور ماحول کے مستقبل کے لئے بھی خطرہ ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی، قدرتی اور انسانی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے پر بھروسہ کرتے ہوئے، اپنی خصوصی فوری رسپانس ٹیمیں، ریسکیو آلات اور تربیت یافتہ انسانی وسائل کو متاثرہ جگہوں پر بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

انسان دوستی کے جذبات اور اعلیٰ اسلامی اور انسانی اقدار کے ساتھ ہماری وابستگی کا تقاضا ہے کہ، ہم سرحدوں، ثقافتوں اور زبانوں سے بالاتر ہو کر اس بحران پر قابو پانے کے سلسلے میں آپ کی مدد کریں۔

 ہم سمجھتے ہیں کہ عالمی تعاون، یکجہتی اور باہمی ہم آہنگی کے ذریعے ہم اس بحران پر قابو پاسکتے ہیں اور ان لوگوں کے لیے ایک روشن مستقبل بنا سکتے ہیں جو آج آتشزدگی کے بے رحم شعلوں میں گھرے ہوئے ہیں۔

لہذا جناب عالی اور اس بحران سے متاثرہ لوگوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، ہم ضروری انتظامات کے لیے آپ کے جواب کے منتظر ہیں۔

 پیرحسین کولیوند
سربراہ ایرانی ہلال احمر سوسائٹی
https://taghribnews.com/vdcgww93zak93y4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ