دمشق میں روضہ حضرت زینب (س) کو اڑانے کی سازش ناکام بنا دی گئی
دمشق کے ریف علاقے میں محکمہ پبلک سیکورٹی کے تعاون سے داعش کی جانب سے دمشق میں حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک پربمباری کی کوشش کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی
شیئرینگ :
دمشق میں روضہ حضرت زینب (س) کو اڑانے کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔
شام کی خبر رساں ایجنسی سانا نے اس ملک کی عبوری حکومت کی انٹیلی جنس سروس کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے دمشق میں حضرت زینب (س) کے روضہ اطہر کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
انٹیلی جنس سروس نے کہا ہے کہ دمشق کے ریف علاقے میں محکمہ پبلک سیکورٹی کے تعاون سے داعش کی جانب سے دمشق میں حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک پربمباری کی کوشش کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی۔
خبر رساں ایجنسی نے ان عناصر کی گرفتاری کی تصاویر بھی شائع کیں جو دہشت گردی کی اس کارروائی کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سانا کے مطابق شام کی عبوری حکومت کے انٹیلی جنس ذرائع نے کہا ہے کہ شامی عوام کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائیگا۔