ایران اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال، بالخصوص غزہ میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے ساتھ بات چیت میں، غزہ میں بے دفاع فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور اسلامی ممالک کی فوری اور اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔
عراقچی نے یمن پر برطانوی اور امریکی فوجی حملے کی مذمت کرنے، بے گناہ خواتین اور بچوں کی شہادت اور ملک کے انفراسٹرکچر کی تباہی پر یمن کی حمایت میں اسلامی ممالک کی مشترکہ ذمہ داری کا حوالہ دیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے خطے کے ممالک کے مابین غلط فہمیوں کو بڑھنے سے روکنے کے لئے خطے کے ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور بات چیت کی ضرورت پر زور دیا اور صیہونی جارحیت کے مذمت کی۔