تاریخ شائع کریں2025 24 March گھنٹہ 15:02
خبر کا کوڈ : 671582

برزیل: فلسطین کی حمایت میں 40 میٹر طویل پرچم لہرا دیا گیا

فلسطین کی حمایت کے لئے قومی مہم" نامی ادارے کی کوششوں سے برازیل کے عوام نے چالیس میٹر طویل فلسطینی پرچم ساؤ پالو کی مشہور پالسٹا اسٹریٹ پر لہرایا گیا۔
فلسطین کی حمایت کے لئے قومی مہم" نامی ادارے کی کوششوں سے برازیل کے عوام نے چالیس میٹر طویل فلسطینی پرچم ساؤ پالو کی مشہور پالسٹا اسٹریٹ پر لہرایا گیا۔

اس اجتماع میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی رژیم کی نسل کشی کی مذمت کی گئی جس میں سینکڑوں سماجی کارکنوں، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور برازیلی شہریوں نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس اجتماع کے منتظمین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا کہ یہ پرچم نہ صرف نسلی امتیاز اور جبر کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے، بلکہ انسانی وقار اور تمام اقوام کی آزادی کے دفاع کا واضح پیغام بھی ہے۔

برازیل کی اہم ثقافتی اور سماجی  "پولسٹا اسٹریٹ" ایک بار پھر فلسطین کاز اور عالمی انصاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کا منظر پیش کر رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcivzaqrt1ayw2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ