صیہونی آبادکاروں کے اس احتجاجی مظاہرے میں صیہونی حزب اختلاف کے رہنما یائير لاپید نے بھی شرکت اور صیہونی کابینہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ خانہ جنگی شروع کرانا چاہتے ہیں۔
صیہونی ذرائع نے نتن یاہو کی رہائشگاہ کے قریب صیہونی پولیس اہلکاروں اور صیہونی آبادکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہونے کی خبر دی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے ہبیما اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کرنے رالے سیکڑوں کی تعداد میں صیہونی آبادکاروں نے صیہونی وزیراعظم نتن یاہو کی رہائشگاہ کی طرف مارچ کیا۔ رپورٹ کے مطابق کچھ صیہونی مظاہرین نتن یاہو کی رہائشگاہ کے قریب تک پہنچنے میں کامیاب بھی ہو گئے جہاں صیہونی پولیس اہلکاروں اور صیہونی آبادکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
صیہونی آبادکاروں کے اس احتجاجی مظاہرے میں صیہونی حزب اختلاف کے رہنما یائير لاپید نے بھی شرکت اور صیہونی کابینہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ خانہ جنگی شروع کرانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ نتن یاہو کی پالیسیوں کی بنا پر صیہونی پارلیمنٹ سمیت مختلف ادارے اور اسکول کالج سب بند ہو جائیں گے۔
سابق صیہونی ڈپٹی آرمی چيف یائير گولان نے بھی نتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہڑتال پر ہیں اور نتن یاہو کی بنا پر اسرائيل کی معیشت، بندرگاہیں، نقل و حمل، اسکول کالج ، روزگار کے ساتھ ساتھ تمام سڑکیں بھی بند ہو جائیں گی۔