پاکستان بھر میں 85 واں یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا
صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مسلح افواج کے دستوں نے انہیں سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاریوں نے بھی ایوانِ صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کیا۔
پاکستان بھر میں آج یوم پاکستان کے 85 برس مکمل ہونے کا دن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔
رمضان المبارک کی وجہ سے 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات کو محدود پیمانے پر روایتی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔
رواں سال یوم پاکستان کی مرکزی تقریب روایتی پریڈ کو محدود پیمانے پر ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے دستوں نے بھرپور شرکت کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مسلح افواج کے دستوں نے انہیں سلامی پیش کی۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاریوں نے بھی ایوانِ صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کیا۔
تقریب میں غیرملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔