تاریخ شائع کریں2025 26 March گھنٹہ 21:08
خبر کا کوڈ : 671764

اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 1,42,000 فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینی اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 1,42,000 فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینی اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت نے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے فلسطینی عوام کے خلاف نئی قتل و غارت گری شروع کی، جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، 18 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 1,42,000 فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔ یہ بے گھر ہونے والے زیادہ تر افراد اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ انخلاء کے احکامات اور انفراسٹرکچر کی تباہی کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے اب تک چھ انخلاء کے نوٹس جاری کیے ہیں، جس کے تحت غزہ کے 15 فیصد علاقے کو خالی کروایا جاچکا ہے۔

دوسری جانب صہیونی حملوں کے جواب میں فلسطینی مقاومت کی جانب سے غزہ سے کئی راکٹ اسرائیلی بستیوں کی طرف داغے گئے ہیں۔ 

المیادین کے نمائندے نے اطلاع دی کہ یہ راکٹ حملے اسرائیلی ڈرونز کی پرواز کے دوران کیے گئے، جو علاقے میں جاسوسی مشنز پر تھے۔

حماس کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقاومت دشمن کے قیدیوں کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، لیکن اسرائیلی بمباری ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نتن یاہو قیدیوں کے اہل خانہ سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ جب بھی اسرائیل طاقت کے ذریعے اپنے قیدی چھڑانے کی کوشش کرتا ہے، وہ تابوتوں میں واپس آتے ہیں۔

درایں اثناء بین الاقوامی طبی امدادی ادارے "ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز" نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں بجلی اور ایندھن کی سپلائی منقطع کرکے پانی تک رسائی روک دی ہے۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی معطل ہونے سے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں، جس کے نتیجے میں صحت کے سنگین مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی اور غزہ میں بجلی و انسانی امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcai6niy49n001.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ