تاریخ شائع کریں2025 26 March گھنٹہ 21:10
خبر کا کوڈ : 671765

صہیونی اپوزیشن نے سول نافرمانی تحریک کی اپیل کردی

اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید نے نتن یاہو کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کابینہ ملک کی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پاسداری نہیں کر رہی۔
صہیونی اپوزیشن نے سول نافرمانی تحریک کی اپیل کردی
سول نافرمانی تحریک کی اپیل کے بعد نتن یاہو حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

صہیونی فوج کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں نتن یاہو حکومت کے خلاف صہیونیوں کے احتجاج میں اضافہ ہوا ہے۔ 

مقبوضہ علاقوں میں اپوزیشن رہنما نے صہیونی کابینہ کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک چلانے کی اپیل کی ہے۔

اپوزیشن لیڈر یائیر لاپید نے نتن یاہو کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کابینہ ملک کی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی پاسداری نہیں کر رہی۔

لاپید نے مزید کہا کہ نتن یاہو کابینہ مجرم ہے لہذا اس کی پیروی نہیں کی جانی چاہیے۔

یہ بیان صہیونی سپریم کورٹ کی جانب سے داخلی سیکیورٹی ایجنسی "شاباک" کے سربراہ کی برطرفی کے عمل کو معطل کرنے کے فیصلے کے بعد دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز صہیونی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف بنی گانٹز اور گادی آئزنکوٹ نے بھی مقبوضہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی داخلی کشیدگی کے خطرے سے خبردار کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcb08b0srhbzzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ