21,000 سے زیادہ افراد شام سے فرار ہو کر لبنان پہنچ گئے
شام کے ساحلی علاقوں میں پرتشدد واقعات کے بعد لبنانی حکام اور ملک کے ریڈ کراس کے اعدادوشمار کے مطابق 21,000 سے زیادہ شامی بے گھر ہو کر لبنان فرار ہو گئے ہیں۔
قوام متحدہ نے بتایا ہے کہ پرتشدد واقعات کی وجہ سے 21,000 سے زیادہ افراد شام سے فرار ہو کر لبنان پہنچ چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے بتایا کہ مارچ 2025 میں مغربی شام کے ساحلی علاقوں میں پرتشدد واقعات کے بعد لبنانی حکام اور ملک کے ریڈ کراس کے اعدادوشمار کے مطابق 21,000 سے زیادہ شامی بے گھر ہو کر لبنان فرار ہو گئے ہیں۔
کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر لبنان کا رخ کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
مقامی ذرائع نے المیادین کو بتایا ہے کہ شام کے ساحلی شہروں اور دیہاتوں میں آنے والے علویوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔