تاریخ شائع کریں2025 26 March گھنٹہ 21:19
خبر کا کوڈ : 671770

یمن: امریکی فضائی حملے کے دوران یمنی شہری کی بے توجہی

صعدہ میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، اس دوران یمنی شہری کا خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
یمن: امریکی فضائی حملے کے دوران یمنی شہری کی بے توجہی
صعدہ میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے دھماکوں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، اس دوران یمنی شہری کا خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

یمن پر امریکی حملے جاری ہیں۔ یمنی شہری حملوں سے خوفزدہ ہونے کے بجائے بہادری کے ساتھ امریکہ کا مقابلہ کررہے ہیں۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل شدہ ویڈیوز میں یمنی صوبے صعدہ میں کئی دھماکوں کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ یمنی شہری کی دکان میں نصب کیمروں نے دکان کے مالک کی حیران کن ردعمل کو ریکارڈ کرلیا ہے۔

یہ دھماکے ممکنہ طور پر امریکی فضائیہ یا بحریہ کے حملوں کے نتیجے میں ہوئے ہیں لیکن زوردار دھماکے کے بعد دوکان کا مالک باہر ایک نظر کرتا ہے اور کسی قسم کا خوف محسوس کئے بغیر اپنے کام میں مشغول ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے 15 مارچ سے یمن میں انصاراللہ کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعوی ہے کہ یہ حملے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی آزادی اور امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب انصاراللہ نے ان حملوں کے جواب میں شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ٹرومن پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

انصاراللہ کے رہنما عبدالملک بدر الدین الحوثی نے واضح کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ اور یمن پر حملہ ختم ہونے تک امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdchqzn-v23nqqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ