تاریخ شائع کریں2025 7 April گھنٹہ 09:54
خبر کا کوڈ : 672814

خان یونس: نامہ نگاروں کے خیموں پر صیہونی بمباری سے دو شہید متعدد زخمی

غزہ کے علاقے خان یونس کے ناصر اسپتال کے قریب نامہ نگاروں کے خیموں پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں دو نامہ نگار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
خان یونس: نامہ نگاروں کے خیموں پر صیہونی بمباری سے دو شہید متعدد زخمی
غزہ کے علاقے خان یونس کے ناصر اسپتال کے قریب نامہ نگاروں کے خیموں پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری میں دو نامہ نگار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ارنا نے القدس چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے پیر کی صبح جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ناصر اسپتال کے قریب نامہ نگاروں کے خیموں پر بمباری کردی۔

اس بمباری میں کم سے کم دو نامہ نگاروں کے شہید اور متعدد دیگر کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق نامہ نگاروں کے خیموں پر بمباری کی  ویڈیو کلپس میں جو سوشل میڈيا پر جاری ہوئی ہیں، بمباری کے بعد ایک نامہ نگارکو وحشتناک انداز ميں، کیمروں کے سامنے جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔  

الاقصی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے توپخانے نے پیر کی صبح شہر غزہ کے الزیتون اور الشجاعیہ محلوں پر گولہ باری کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی پوپخانے کی گولہ باری کے ساتھ ہی صیہونی فوج کے ڈرون طیاروں نے بھی مذکورہ محلوں پر بمباری کی ہے۔

فلسطینی ابلاغیاتی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت نے پیر کی صبح  اپنی بمباری میں مرکزی اور جنوبی غزہ  میں شہیر رفح اور البریج کیمپ کو نشانہ بنایا ہے۔  
https://taghribnews.com/vdchzin-k23nq6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ