تاریخ شائع کریں2025 14 April گھنٹہ 13:01
خبر کا کوڈ : 673642

پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا خیرمقدم

پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اختلافات و تنازعات کے حل کے لیے باہمی احترام اور مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں اور بات چیت اور سفارت کاری خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتی ہے
پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکہ بالواسطہ مذاکرات کا خیرمقدم
پاکستانی وزارت خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں بالواسطہ مذاکرات پر عالمی سطح پر مثبت ردعمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے مسقط میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا مثبت انداز میں استقبال کیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ اختلافات و تنازعات کے حل کے لیے باہمی احترام اور مذاکرات ہی بہترین راستہ ہیں اور بات چیت اور سفارت کاری خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری میں عمان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkxn-i23nq-d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ