خط میں تعلیمی پروگراموں کے آڈٹ کا مطالبہ بھی شامل ہے، جو انتظامیہ کے خیال میں صہیونیت مخالف رویوں کو فروغ دے رہے ہیں
وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار پر تاریخی ہارورڈ یونیورسٹی کی 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ روک دی۔ امریکی صدارتی محل کی جانب سے ہارورڈ یونیورسٹی کو خط بھیجا گیا جس میں صہیونیت مخالف اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ خط میں تعلیمی پروگراموں کے آڈٹ کا مطالبہ بھی شامل ہے، جو انتظامیہ کے خیال میں صہیونیت مخالف رویوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ہارورڈ یونیورسٹی کو طلبہ کے داخلے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ خط میں بتایا گیا کہ بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیوں کو وفاقی حکام کو رپورٹ کیا جائے تاکہ صہیونیت مخالف سرگرمیوں کو روکا جاسکے۔ تاہم یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات مسترد کردیے جس کے بعد وائٹ ہاؤس نے یونیورسٹی کی فنڈنگ روک دی۔