فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے 17 سالہ نوجوان کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
فرانسیسی صدر نے مزید زور دیا کہ ان کی حکومت مظاہروں کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ خصوصی اقدامات کرے گی اور انہوں نے دھمکی دی کہ جو بھی سرکاری اداروں پر حملہ یا لوٹ مار کرے گا اس کے ساتھ فیصلہ کن طور پر نمٹا جائے گا۔