جنرل اسماعیل قاآنی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ فرانس، برطانیہ اورجرمنی جنہوں نے "وعدہ صادق" آپریشن کے وقت اپنے جنگی طیارے اسرائیل کی حمایت میں بھیجے تھے، وہ یہ نہ سمجھیں کہ اب سب کچھ ختم ہوچکا ہے! بلکہ ان کا حساب وقت پر چکایا جائے گا۔
القدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے مشہد میں جہاد اور مقاومت کے بارے میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لشکر فاطمیون کے سردار ابوحامد اور دوسرے شہداء کی یاد میں ہونے والے اس اجتماع میں ہم ان شہدا کی قربانی کو سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
بریگڈئیر جنرل اسماعیل قاآنی نے شام شہر حلب میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور حلب میں متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کے مقام پر موجود ایرانی امدادی کارکنوں کے کام کی نگرانی کی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے پیر کے روز عراق کا دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورہ بغداد کے دوران قدس فورس کے سابق کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کے پاپولر موبلائزیشن یونٹس کے سیکنڈ ان کمانڈ شہید ابومہدی المہندس کے مقام شہادت پر حاضری دی.
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...