آيت اللہ رئيسی نے اسی طرح علاقائی ملکوں کے تعلقات خراب کرنے کی دشمنوں کی کوششوں کا ذکر کیا اور موجودہ گنجائشوں اور باہمی لین دین میں اضافے کے ذریعے باہمی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔
آج شام (ہفتہ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے کمانڈر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے وفد نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی سے آئی آر جی سی ہیڈکوارٹر میں ملاقات اور گفتگو کی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ ، جنرل" سید عاصم منیر" نے ہفتے کی صبح ایک اعلی فوجی وفد کے ہمراہ، ایرانی فوج کے سربراہ جنرل" محمد باقری" سے فوجی ہیڈکوارٹر میں ملاقات و گفتگو کی ۔