انہوں نے فلسطین کو عالم اسلام کا اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے فلسطین اور القدس کے لیے ایران کی حمایت اور صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی جائز مزاحمت کی حمایت پر تاکید کی۔
حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے، تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سیکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے ایک اعلیٰ سیاسی وفد کے ہمراہ ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
زیاد نخالہ نے مزید کہا: آج ہم شہید سلیمانی اور اس مکتب کے دیگر شہداء کے راستے کو جاری رکھنے کے صہیونی منصوبے کے خلاف مزاحمت کے لیے اپنی وفاداری اور عزم کا اعلان کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔