تاریخ شائع کریں2024 5 April گھنٹہ 20:03
خبر کا کوڈ : 630724

ظلم و جرائم پر کھڑی صیہونی عمارت جلد منہدم ہوجائے گی

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے " غزہ، انسانیت کے خلاف 180 دنوں سے جاری جرائم" عنوان کے تحت اپنے ایک مقالے میں صیہونی جرائم اور اس پر عالمی خاموشی کا تجزیہ کیا ہے۔
ظلم و جرائم پر کھڑی صیہونی عمارت جلد منہدم ہوجائے گی
اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان نے لکھا ہے: شیر خوار بچوں، بچوں، عورتوں اور دیگر شہداء کا خون، جنہوں نے بغیر کسی گناہ اور وجہ کے بھوک و پیاس سے اور دواؤں اور علاج کی کمی کی وجہ سے دنیا کے آنکھوں کے سامنے جان دی ہے، ظلم و جرائم پر کھڑی صیہونی عمارت کو منہدم کر دے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے " غزہ، انسانیت کے خلاف 180 دنوں سے جاری جرائم" عنوان کے تحت اپنے ایک مقالے میں صیہونی جرائم اور اس پر عالمی خاموشی کا تجزیہ کیا ہے۔

انہوں نے ایک حصے میں لکھا ہے: جعلی صیہونی حکومت نے گزشتہ 6 مہینوں کے دوران امریکہ اور برطانیہ کی حکومتوں کی حمایت کے ساتھ نا قابل یقین اور نفرت انگیز طور پر ان تمام چیزوں کا مذاق اڑایا ہے جسے انسانی حقوق اور انسانی اقدار کہا جاتا ہے ۔

گزشتہ 6 مہینوں کے دوران صیہونی حکومت کے بھیانک جرائم کے البم میں 9 ہزار سے زائد ماؤں اور 14 ہزار سے زائد بچوں کے قتل کے علاوہ پندرہ لاکھ انسانوں کو بھوک و پیاس میں مبتلا کرنے کا جرم بھی نظر آ رہا ہے۔ جو چیز اس غم کو دوبالا کرتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ سارے بھیانک و غیر انسانی جرائم، ٹکنالوجی کی ترقی کے دور میں ہر لمحہ دنیا والوں، حکومتوں اور سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن  سمیت، عالمی اداروں کی آنکھوں کے سامنے ہو رہے ہيں۔
https://taghribnews.com/vdcb5gb0arhbfzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ