تاریخ شائع کریں2024 19 April گھنٹہ 17:44
خبر کا کوڈ : 632350

اسرائیل پر حملہ ایران کے قومی اتحاد کا اظہار اور ملک کے لئے بہت بڑا اعزاز تھا

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے صوبہ سمنان کے دورے کے موقع پر مقبوضہ سرزمین میں اسرائیلی حکومت کے خلاف جوابی حملے کو متحد کرنے والا عنصر قرار دیا جسے ملک کے تمام سیاسی دھاروں کی حمایت حاصل تھی۔
اسرائیل پر حملہ ایران کے قومی اتحاد کا اظہار اور ملک کے لئے بہت بڑا اعزاز تھا
ایرانی صدر نے اسرائیل پر جوابی حملے کو ملک کے مختلف سیاسی دھاروں کے باہمی اتحاد میں اضافے کا ذریعہ قرار دیا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے صوبہ سمنان کے دورے کے موقع پر مقبوضہ سرزمین میں اسرائیلی حکومت کے خلاف جوابی حملے کو متحد کرنے والا عنصر قرار دیا جسے ملک کے تمام سیاسی دھاروں کی حمایت حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی گروہ اور دھارے اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملہ ایران کے قومی اتحاد کا اظہار اور ملک کے لئے بہت بڑا اعزاز تھا۔

صدر رئیسی نے کہا کہ دشمنوں نے گزشتہ برسوں میں مختلف پابندیوں کے ذریعے دباؤ ڈال کر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن ایرانی قوم فتح یاب ہوئی اور اس نے تمام بیرونی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تمام تر غیر ملکی دباؤ کے باوجود ترقی کر رہی ہے۔ جیسا کہ پیداواری شعبے میں پیشرفت اور اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciwraqut1app2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ