تاریخ شائع کریں2024 19 April گھنٹہ 21:21
خبر کا کوڈ : 632363

اسرائیل مخالف احتجاج کرنے پر ری پلیکن رہنما الہان عمر کی بیٹی کو معطل جبکہ 100 سے زائد طلباء گرفتار

الہان عمر کی بیٹی اسری ہرسی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں نہوں نے کہا کہ وہ کولمبین یونی ورسٹی میں آرگنائزر ہیں جو کہ یونیورسٹی کو نسل کشی میں ملوثت کمپنیوں سے الگ ہونے کی وکالت کر رہی ہے۔
اسرائیل مخالف احتجاج کرنے پر ری پلیکن رہنما الہان عمر کی بیٹی کو معطل جبکہ 100 سے زائد طلباء گرفتار
امریکی یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج کرنے پر معروف امریکی ری پلیکن رہنما الہان عمر کی بیٹی کو معطل جبکہ 100سے زائد طلبا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز کولمبیا یونی ورسٹی میں میں ہونے والے فلسطین کے حق میں احتجاج کی بنا پر برنارڈ کالج کی جانب سے 3 طلبا کو معطل کیا گیا ہے۔

الہان عمر کی بیٹی اسری ہرسی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا تھا، جس میں نہوں نے کہا کہ وہ کولمبین یونی ورسٹی میں آرگنائزر ہیں جو کہ یونیورسٹی کو نسل کشی میں ملوثت کمپنیوں سے الگ ہونے کی وکالت کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اسری نے بتایا کہ مجھے نوٹس ملا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مجھ سمیت 3 طلبا کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ اس سے قبل کبھی انہیں اس طرح کی ڈسپلنری ایکشن کا سامنا نہیں کڑنا پڑا ہے۔

دوسری جانب برنارڈ کالج کے مطابق ادارہ تفصیلات پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا، لیکن جمعرات کو اپنے سینئر عملے کے اعلان کی طرف اشارہ کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کولمبیا اور برنارڈ کے طلبا نے کولمبیا کے ساتھ لان میں ایک غیر قانونی کیمپ لگایا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ برنارڈ کالج کے سینئر اسٹاف کے ممبران کی جانب سے کیمپ میں حصہ لینے والے طلبا سے کیمپ چھوڑنے کی تلقین اور اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا کہ انہیں پابندیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 100 سے زائد طلبا کو گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں قانونی کاروائی کا سامنا پڑ سکتا ہے، الہان عمر کی بیٹی سمیت 3 طلبا کو معطل کیا گیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcceiqe12bq118.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ