تاریخ شائع کریں2017 24 June گھنٹہ 16:47
خبر کا کوڈ : 272836

داعش کو افغانستان میں امریکہ کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی

روس نے افغانستان میں داعش کو اسلحہ پہنچانے پر امریکہ سے وضاحت طلب کر لی
افغان اور امریکی حکام افغانستان پر نامعلوم ہیلی کاپٹروں کی پروازوں اور داعش کے لئے اسلحے کی ترسیل سے متعلق خبروں کی وضاحت پیش کریں
داعش کو افغانستان میں امریکہ کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی
روس نے افغانستان میں داعش کو اسلحہ پہنچانے پر امریکہ سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسی موثق اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ نامعلوم ہیلی کاپٹروں کے ذریعے افغانستان میں داعش کے عناصر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرقی افغانستان میں داعش کے لیے اسلحے کی ترسیل کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے افغان حکام اور امریکہ دونوں سے اپیل کی کہ وہ افغانستان پر نامعلوم ہیلی کاپٹروں کی پروازوں اور داعش کے لئے اسلحے کی ترسیل سے متعلق خبروں کی وضاحت پیش کریں۔

کہا جا رہا ہے کہ تورا بورا پر حالیہ بمباری سے پہلے پچاس داعشی دہشت گردوں کو علاقے سے منتقل اور اسلحے سے بھرا ایک کنٹینر ان کے حوالے کیا گیا تھا۔

امریکہ افغانستان کو داعش کے نئے اڈے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے تاکہ علاقائی مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے اسے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کر سکے۔
https://taghribnews.com/vdchxini-23nq6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ