تاریخ شائع کریں2021 7 December گھنٹہ 14:05
خبر کا کوڈ : 529757

رہبر انقلاب‌ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی نجی زندگی

ایران کے مشہور اخبار روزنامہ کیھان کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ جب رہبر انقلاب کی خدمت میں آئے اور آپ کی رہائشگاہ کو دیکھا تو ان کے لئے باعث تعجب اور ناقابل یقین تھا کہ رہبر ایران ایسے مکان میں زندگی گزارتے ہیں۔
رہبر انقلاب‌ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی نجی زندگی
ترجمہ و ترتیب: محمد علی شریفی
بشکریہ:اسلام ٹائمز


حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دفتر کے مسئول، حجت الاسلام والمسلمین آقای محمدی گلپائیگانی نے ایران کے مشہور اخبار روزنامہ کیھان کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ جب رہبر انقلاب کی خدمت میں آئے اور آپ کی رہائشگاہ کو دیکھا تو ان کے لئے باعث تعجب اور ناقابل یقین تھا کہ رہبر ایران ایسے مکان میں زندگی گزارتے ہیں۔ وہ انتہائی قیمتی تحفے اپنے ساتھ لائے تھے، لیکن آپ نے ان تمام ہدایا کو فروخت کرکے ان پیسوں سے غریبوں کے لئے مکانات بنائے ہیں۔ حجت الاسلام محمدی گلپایگانی نے مجمع عمومی نمایندگان طلاب و فاضلاء کی نشست، جو کہ جامعہ مدرسین کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی، سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں 30 سال سے رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ ہوں، اب تو کافی عمر بھی ہوچکی ہے (اب تو آرام کا وقت بھی نزدیک آپہنچا ہے) اور ریٹائرمنٹ کا وقت بھی نزدیک ہے۔۔۔۔

میں ہمیشہ رہبر معظم انقلاب کی طرف سے حوزہ کے بزرگان کی خدمت میں آتا جاتا ہوں۔ ایک دن میں حضرت آقا کے حکم پر آیت اللہ العظمیٰ سید محمد رضا گلپایگانی رحمة اللہ عليہ کی خدمت میں پہنچا اور ان سے کہا کہ اگر کوئی کام وغیرہ ہے تو فرمائیں، ہم نمٹا دیں گے۔۔۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر میں کوئی غیر قانونی کام، خلاف شرع کام حکومت سے دیکھوں اور میرا تذکر دینا حکومت اسلامی کو کمزور کرنے کا سبب نہ بنے تو کہہ دیتا ہوں۔ اگر دیکھتا اور محسوس کرتا ہوں کہ میری وجہ سے۔۔۔ میرے تذکر کی وجہ سے نظام اسلامی کمزور ہو رہا ہے تو نہیں کہتا بلکہ خاموش رہتا ہوں۔۔۔۔ چونکہ نظام اسلامی کی تضعیف اور اس نظام کو کمزور کرنا حرام ہے۔ انہوں نے کہا آپ "اشِدّاء عَلَی الکُفّار رُحَماء بَینہُم" ہیں، میں نے ایک بار بھی ان میں خوف و ڈر نہیں دیکھا۔

ان کی بڑی خصوصیات میں سے ایک اپنی اولاد کی بہترین تربیت ہے۔ آپ کے 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ ان کی بہترین تربیت زبان زدعام و خاص ہے۔ ان کے سب بیٹے کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں۔ ان کے بچوں نے ہمیشہ بیت المال کا مکمل خیال رکھا ہے، یہاں تک کہ دفتر سے ایک فوٹو کاپی بھی کروائی تو اس کے پیسے ادا کرتے ہیں۔ آپ ہمیشہ اپنے بیٹوں کا خیال رکھتے ہیں۔ اعلیٰ علمی مدارج کی تشویق کرتے ہیں۔ آپ کا ایک بیٹا انتہائی عظیم شخصیت کا مالک ہے، حالانکہ ان کی عمر بھی اتنی نہیں۔ آقای محمدی نے واضح کیا کہ آپ کی سادہ زیستی، تجملات کے ساتھ مقابلہ، دنیاداری سے اجتناب بارز ترین خصوصیات میں سے ہے۔ آپ معمولی اشارے پر بہت سی چیزوں کے مالک بن سکتے ہیں، لیکن آپ نے کبھی ان چیزوں کی طرف توجہ نہیں دی۔۔۔۔

انہوں نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ کی ایران آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی بادشاہ نے رہبر انقلاب کے پاس آنے کے بعد جب آپ کی رہائشگاہ کو دیکھا تو تعجب کیا اور ان کے لئے قابل یقین نہیں تھا کہ رہبر ایران ایسے گھر میں زندگی گزارتے ہیں۔ وہ آپ کے لئے بہت سارے قیمتی ہدایا لائے۔ آپ نے ان سب کو بیچ کر غریبوں کے لئے رہایشگاہیں بنوائیں۔ آپ کو مختلف مقامات سے ہدایا آتے ہیں، لیکن آپ کسی کو بھی اپنے استعمال میں نہیں لاتے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود
حضرت آقا سے سنا کہ اگر سکیورٹی کا مسئلہ نہ ہوتا تو پیکان (بہت پرانے ماڈل کی بہت کم قیمت کی ٹیکسی) میں ادھر اُدھر جاتا۔ آپ کے دفتر میں کچھ گاڑیاں ہیں، ان کو استعمال میں لاتے ہیں اور ہر 6 ماہ بعد ان گاڑیوں کے تیل اور تعمیری پیسے ادا کرتے ہیں۔

دفتر کے مسئول نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نماز تہجد اور شب بیداری آپ کی بڑی عادات میں سے ہیں۔ آپ اہل دعا اور مناجات ہیں۔ ہمیشہ اذان صبح سے پہلے خدا کے ساتھ راز و نیاز میں مشغول رہتے ہیں۔ کبھی شب بیداری ترک نہیں ہوتی ہے۔ آپ دعاوں کے ساتھ بہت زیادہ اُنس رکھتے ہیں۔ خصوصاً صحیفہ سجادیہ اور دعای مکارم الاخلاق کے ساتھ بہت زیادہ مانوس ہیں۔ آقای گلپائیگانی نے کہا کہ آپ محو اہل بیت علیہم السلام ہوتے ہیں۔۔ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا اور امام زمانہ (ع) سے بہت زیادہ متوسل ہوتے ہیں۔ آقای محمدی نے سب سے اپیل کی کہ رہبر انقلاب کی سلامتی اور طول عمر کے لئے دعا کریں، تاکہ اس پرچم اسلام کو اپنےحقیقی وارث کے حوالے کرسکیں۔

بشکریہ! روزنامہ کیھان
https://taghribnews.com/vdceno8nfjh8wfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ