حزب اللہ کا حیفا میں صیہونی حکومت کی ایک ایئر بیس پر کئی میزائلوں سے سنگین حملہ
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے میزائلی حملے کا نشانہ بننے والی ایئر بیس صیہونی حکومت کی ایئر فورس سے وابستہ ہے جس میں فلائٹ ٹیکنینشین ٹریننگ کالج بھی ہے۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں غاصب صیہونی فوجیوں اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی مراکز اور غیر قانونی کالونیوں پر سنگین میزائلی حملے کئے ہیں
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے حیفا میں صیہونی حکومت کی ایک ایئر بیس پر کئی میزائلوں سے سنگین حملہ کیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے میزائلی حملے کا نشانہ بننے والی ایئر بیس صیہونی حکومت کی ایئر فورس سے وابستہ ہے جس میں فلائٹ ٹیکنینشین ٹریننگ کالج بھی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح مقبوضہ فلسطین ميں زرعیت، شومیرا، اور ایون مناخیم نامی غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر میزائلی حملے کئے ہیں جن کے بعد ان کالونیوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے ۔
حزب اللہ لبنان نے جمعے کی شام بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس نے کریات شمونہ، اور زرعیت غیر قانونی صیہونی کالونیوں پر میزائلی حملے کئے ہیں۔
اسی طرح مقبوضہ فلسطین کے شہر صفد اور اس کے مضافاتی علاقوں، نہاریا ، جیشر ہزیف نامی علاقوں نیز شمالی مقبوضہ فلسطین کی متعدد غیر قانونی صیہونی کالونیوں میں حزب اللہ کے میزائلی حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بج اٹھے۔