حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام اس مقدس سلسلہ کی ایک فردتھے جس کوخالق اکبر نے نوع انسانی کے لیے معیارکمال قراردیاتھا اسی لیے ان میں سے ہرایک اپنے وقت میں بہترین اخلاق واصاف کامرقع تھا۔
شیئرینگ :
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام 7صفرالمظفر 128 ھ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان واقع مقام ابوا میں پیدا ہوئےاور 25 رجب المرجب سن 183 ھ میں بغداد کے قید خانہ میں درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔ آپ کے والدماجدحضرت امام جعفرصادق علیہ السلام نے آپ کا نام خداوندمتعال کے معین کردہ نام " موسی" سے موسوم کیا۔
آپ کی کنیت ابوالحسن،ابوابراہیم،ابوعلی اور ابوعبداللہ تھی اورآپ کے القاب کاظم،عبدصالح،نفس زکیہ،صابر،امین، باب الحوائج وغیرہ تھے ”شہرت عامہ“ کاظم کے لقب کو ہے اوراس کی وجہ یہ ہے کہ آپ بدسلوک کے ساتھ احسان کرتے اورستانے والے کومعاف فرماتے اورغصہ کوپی جاتے تھے، بڑے حلیم،بردباراوراپنے ظلم کرنے والے کومعاف کردیاکرتے تھے۔
آپ نے اپنی عمرکے بیس برس اپنے والد بزرگوار حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے سایہ تربیت میں بسر کئے، امام موسی کاظم (ع) نے اپنے بچپن اورجوانی کا کافی حصہ اپنے باپ کی مقدس آغوش میں گزارا،یہاں تک کہ دنیا کے سامنے آپ کے تمام ذاتی کمالات وفضائل روشن ہوگئے اورامام جعفرصادق علیہ السلام نے آپ کو اپناجانشین مقرر کردیا۔
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام اس مقدس سلسلہ کی ایک فردتھے جس کوخالق اکبر نے نوع انسانی کے لیے معیارکمال قراردیاتھا اسی لیے ان میں سے ہرایک اپنے وقت میں بہترین اخلاق واصاف کامرقع تھا۔
حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا زمانہ پیغمبر اسلام (ص) کے اہلبیت اور آل رسول (ص) کے لئے ناسازگار زمانہ تھا ۔ نہ اس وقت وہ علمی دربارقائم کیا جاسکتا تھا، جو حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کے زمانہ میں قائم رہ چکاتھا نہ دوسرے ذرائع سے تبلیغ واشاعت ممکن تھی ، پس آپ کی خاموش سیرت ہی تھی جودنیاکوآل محمد (ص) کی تعلیمات سے روشناس بناسکتی تھی آپ اپنے اجتماعات میں بھی اکثربالکل خاموش رہتے تھے یہاں تک کہ جب تک آپ سے کسی امرکے متعلق کوئی سوال نہ کیاجاتا آپ گفتگومیں ابتداء بھی نہ فرماتے تھے ، اس کے باوجودآپ کی علمی شان و شوکت اور جلالت کاسکہ دوست اوردشمن سب کے دلوں پرقائم تھا اورآپ کی سیرت کی بلندی کوبھی سب مانتے تھے۔
آپ کوغیظ و غضب اور غصہ پر قابو پانے کی وجہ سے کاظم کے لقب اورعبادت اورشب زندہ داری کی وجہ سے عبدصالح کے لقب سے یادکیاجاتاتھا۔ حضرت کالقب باب الحوائج یعنی حاجتیں پوری ہونے کادروازہ بھی تھا حضرت کی زندگی میں توحاجتیں آپ کے توسل سے پوری ہوتی تھیں شہادت کے بعدبی یہ سلسلہ جاری ہے۔ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام فقیروں کو ڈھونڈ کر ان کی مدد کرتے تھے اور ان کے گھر غذا اور خوراک پہنچاتے تھے یہ کام آپ رات کے وقت کیا کرتے تھے اور مدینہ کے فقیروں کو پتہ بھی نہیں تھا کہ رات کے وقت ان کی کون مدد کررہا ہے یہ راز اس وقت کھلا جب آپ درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔
اسلامی تاریخ کے مطابق بنی امیہ کےبادشاہ ،ظالم و جابر اور آل رسول (ص) کے سخت دشمن تھے بنی امیہ کے ظالم و جابر بادشاہوں میں ہندہ جگر خوارہ کا بیٹا معاویہ اور پوتا یزید بھی شامل ہیں جنھوں نے آل رسول(ص) پر ظلم و ستم ڈھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ، جب اقتدار بنی امیہ سے بنی عباس کے ہاتھ میں آیا، تو انھوں نے بھی بنی امیہ کی طرح آل رسول (ص) پر ظلم و ستم روا رکھنے میں اپنی پوری طاقت اور قدرت کا استعمال کیا ، عباسی بادشاہ ہارون رشید نے امام موسی کاظم علیہ السلام کو دو بار قید کیا یہاں تک ہارون رشید نے قید میں آپ کو زہر دلوا کر شہید کردیا ، حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت بھی بغداد کے زندان میں واقع ہوئی۔ بنی امیہ اور بنی عباس کے ظالم بادشاہوں کے نام و نشاں مٹ گئے لیکن پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جگر گوشوں کے عتبات عالیات آج بھی خلائق کے لئے معرفت و ہدایت کا روشن مینارہیں۔ ہارون رشید کا نام و نشاں مٹ گیا لیکن بغداد کے قریب کاظمین میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا روضہ اقدس آج بھی عاشقان رسول اکر اور اہلبیت (ع) کے لئے ہدایت اور معرفت کا سرچشمہ ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...