تاریخ شائع کریں2013 30 December گھنٹہ 11:54
خبر کا کوڈ : 149168
آیت اللہ واعظ طبسی :

حق کے مقابلے میں ہمیشہ منافقت ہی صف آرا رہی ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا حق کے مقابلے میں ہمیشہ منافقت ہی صف آرا رہی ہے
حق کے مقابلے میں ہمیشہ منافقت ہی صف آرا رہی ہے
تقریب نیوز (تنا):  رپورٹ کے مطابق خراسان رضوی میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ واعظ طبسی نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ظلم و ستم اور منافقت یہ دونوں پیغمبر اکرم(ص) کے دور کے بعد اب تک جاری ہیں۔ انہوں نے کہا چار سال پہلے 30 جنوری 2009 کو ایران میں رونما ہونے والا واقعہ دشمن کی چال تھی اگر رہبر معظم کے بصیرت افروز فرامین اور ہدایت و رہنمائی نہ ہوتی تو دشمن ہمارے نظام کو اور زیادہ نقصان پہنچا سکتا تھا۔

آیت اللہ واعظ طبسی نے کہا تاریخی واقعات جیسے عاشورا، معصومین(ع) کی شہادتیں اور بعض دیگر انبیاء کے واقعات سے اس نتیجہ تک پہنچتے ہیں کہ حق کے مقابلے میں صرف منافقت ہی ہمیشہ صف آرا رہی ہے

انہوں نے کہا حضرت علی(ع) بھی اسلامی معاشرہ کو نفاق سے پاک رکھنے کی نصیحت کرتے ہیں کیوں کہ نفاق ایمانی، اعتقادی اور فکری حوالے سے معاشرہ کو تباہ کردیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا آج سلفی گروپ امریکہ اور یورپی ممالک کے ذریعے تشیع اور اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں جو کچھ شام میں ہورہا ہے یورپی ممالک کے ذریعے تکفیری گروپ ہی کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciq3azvt1a5z2.s7ct.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ