آج یمن، بحرین، شام، عراق، لبنان اور فلسطین میں استقامت کے پودے تناور درخت بن چکے ہیں
عوامی رضا کار فورس بسیج کے اراکین، عدل و انصاف اور شریعت الہی کے نفاذ نیزعبادت خدا، اور طاغوت کی نفی کی ترویج کے لئے سبھی میدانوں میں عالمی سامراج کے مقابلے میں صف آرائی کررہے ہیں۔
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے عوامی رضا کار فورس بسیج کو ایک عالمی حقیقت اور تفکر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اپنے دروازے صیہونی مجرمین کے لئے بند کردے اور حکومتیں صیہونی حکومت کی اقتصادی شریان منقطع اور فوجی وسائل دریافت کرنے کے اس کے زمینی اور سمندری راستے بند کردیں
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے جمعہ 22 نومبر کو ایران کے جنوبی شہر اہواز میں الی بیت المقدس جنگی مشقوں سے جن میں 60 ہزار افراد حصہ لے رہے ہیں، خطاب میں کہا کہ عوامی رضا کار فورس بسیج کے اراکین، عدل و انصاف اور شریعت الہی کے نفاذ نیزعبادت خدا، اور طاغوت کی نفی کی ترویج کے لئے سبھی میدانوں میں عالمی سامراج کے مقابلے میں صف آرائی کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا یہ بات ہمارے لئے یہ بات باعث افتخار اور جاویدانی شرف ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرانچیف نے کہا کہ آج یمن، بحرین، شام، عراق، لبنان اور فلسطین میں استقامت کے پودے تناور درخت بن چکے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ عالمی سامراج برسوں سے درخت استقامت کی شاخیں منقطع کردینا چاہتا ہے لیکن اس کو مسلسل شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...