تاریخ شائع کریں2024 22 November گھنٹہ 16:07
خبر کا کوڈ : 658294

کرم ایجنسی میں دہشت گردی پر ایرانی وزیرخارجہ کا تعزیت پیغام/ایران اور پاکستان مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا جس میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
کرم ایجنسی میں دہشت گردی پر  ایرانی وزیرخارجہ کا تعزیت پیغام/ایران اور پاکستان مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے
کرم ایجنسی میں دہشت گردی پر اپنے تعزیتی پیغام میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا جس میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

واقعے کے بعد اندرون ملک اور بیرون ملک شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاراچنار کے بے گناہ مسافروں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہداء کے لواحقین، پاکستانی عوام اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی شکل اور صورت میں ہو، قابل مذمت ہے اور عمومی سطح پر اس کی مذمت اور حوصلہ شکنی ہونی چاہئے۔

عراقچی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اور یہ جنگ ہمارا مشترکہ ہدف ہے۔ ہم اس لعنت کی جڑ اکھاڑ کر پھینکنے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdnj09oyt0kx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ