جب تک جان میں جان ہے نہ وطن پر آنچ آئے گی اور نہ سامراجی اسلام مسلط ہوگا
تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلام آباد میں قومی امن کنونشن سے خطاب میں سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ طالبان سن لیں جب تک جان میں جان ہے وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے اور نہ ہی کسی کی مرضی کا اسلام مسلط کرنے دینگے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا): سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے امن کنونشن میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پاکستان کا نہیں بلکہ طالبان کا وزیر داخلہ ہے، کنونشن سنٹر میں پروگرام کو روک کر ثابت کر دیا کہ اس ملک میں جمہوری لوگوں کی نہیں بلکہ طالبان نواز لوگوں کی حکومت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سروں پر کفن باندھ کر میلاد کے جلوسوں کیلئے نکلیں گے۔ جنہوں نے پاک فوج اور سویلینز پر حملے کئے ہم انہیں پاکستانی اور مسلمان نہیں مانتے، طالبان سے مذاکرات پاکستان کی مخالفت کی بنیاد رکھنے کے برابر ہے، طالبان سن لیں جب تک جان میں جان ہے وطن پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی اپنی مرضی کا اسلام مسلط کرنے دیں گے۔ اگر طالبان سے مذاکرات ہوئے تو ملک گیر دھرنے دیں گے۔
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ گذشتہ کئی سالوں سے اسلام آباد میں حضرت بری امام کا عرس نہیں منانے دیا جا رہا، ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ عرس کے انتظامات کرے، بصورت دیگر 27 اپریل کو ہم خود عرس کی تقریب منعقد کریں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...