>> اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے مکتب اہلبیت(ع) کی نشر و اشاعت میں قابل ستائش قدم اٹھائے ہیں | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2014 8 January گھنٹہ 10:24
خبر کا کوڈ : 149872
آیت اللہ سید احمد خاتمی :

اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے مکتب اہلبیت(ع) کی نشر و اشاعت میں قابل ستائش قدم اٹھائے ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا کے گوشے گوشے میں رہنے والے پیروان اہلبیت(ع) کو تنہا نہ چھوڑنے کی غرض سے اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی بنیاد رکھی تاکہ اس ادارے کے ذریعے انہیں مورد حمایت قرار دیا جائے۔
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے مکتب اہلبیت(ع) کی نشر و اشاعت میں قابل ستائش قدم اٹھائے ہیں
تقریب نیوز (تنا): اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی تئیسویں سالگرہ کے موقع پر اسمبلی کی اعلی کونسل کے رکن نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا کے گوشے گوشے میں رہنے والے پیروان اہلبیت(ع) کو تنہا نہ چھوڑنے کی غرض سے اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی بنیاد ڈالی تاکہ اس ادارے کے ذریعے انہیں مورد حمایت قرار دیا جائے۔ خداوند عالم کے لطف و کرم سے گزشتہ ۲۳ سال کے عرصے میں مکتب اہلبیت(ع) کی خدمت میں اس ادارے نے قابل ستائش قدم اٹھائے ہیں۔

آیت اللہ خاتمی نے مزید کہا کہ کیا اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی اپنے ان مقاصد تک پہنچی ہے یا نہیں جن مقاصد کی خاطر اس کی بنیاد ڈالی تھی؟ واضح ہے کہ ان مقاصد تک پہنچنے کے لیے ابھی راستہ بہت لمبا ہے لیکن جس بات کی ہم گواہی دے سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی اعلی کونسل کے اراکین چاہے وہ ملک کے اندر ہوں چاہے بیرون ملک اس بات کی تشویش رکھتے ہیں کہ مکتب اہلبیت(ع) کی ترویج ہونا چاہیے اور تعلیمات اہلبیت(ع) کو دنیا میں عام ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے اب تک جتنی تلاش و کوشش کی ہے قابل تعریف ہے لیکن اس سے زیادہ تلاش و کوشش کرنے کی ضرورت ہے اور مکتب اہلبیت(ع) کو پہچنوانے اور اہلبیت(ع) کے ماننے والوں کا دفاع کرنے کی راہ میں مفید اور موثر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کو آئندہ بیس سال کے لیے پروگرامنگ کرتے ہوئے انہیں عملی جامہ پہنانے کے لیے مزید تلاش و کوشش کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdca0on6u49nya1.zlk4.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ