برسلز میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کارکنوں نے امریکہ کی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق برسلز میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کارکنوں نے امریکہ کی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
شیئرینگ :
تقریب خبررساں ایجنسی نے پرس ٹی وی کے ایک رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسلزمیں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکںڑوں کارکنوں نے امریکہ کی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔
امریکی صدر باراک اوبامہ کی بلجیم کے دارلاخلافہ میں پہنچنے سے کئی گھنٹے پہلے یہ احتجاج درج ہو ا احتجاجیوں نےاوبامہ کو کیوبا میں گوانتا نامو جیل بند کرنے کےوعدے کو پورا نہ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے امریکہ کو دوسرے ملکوں پر ڈرون حملے کرنے پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایمنسٹی انٹرنسشنل بلجیم کے ڈائریکٹر فلپی ہینس مانز نے کہا کہ اگرچہ اوبامہ نے ڈرون حملوں کے استعمال کے حوالے سے پرہیز کرنے کا ایک بار پھر وعدہ کیا ہے لیکن بدقسمتی سے وہ ابھی بھی ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے عام لوگوں کوقتل کررہاہے۔
رواں مہینے کے آغاز می اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کارکن بین امرسن نے کہا کہ افغانستان اور یمن میں امریکی ڈرون حملوں سے مرنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ 2012 اور 2013 کے درمیان ڈرون حملوں سے مرنے والوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یمن می ڈرون حملوں سے مرنےوالوں کی تعداد میں تیزی ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
امرسن نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکہ نے ڈرون حملوں کو پاکستان اور دیگر ملکوں کی زبردست مخالفت کے پیش نظر کم کیا ہے۔
واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ وہ ان حملوں کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق ان حملوں سے زیادہ تر عام لوگوں کو قتل کیاجاتا ہے۔
تاہم اقوام متحدہ نے امریکہ کے ان ڈرون حملوں کو عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قراردیا ہے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...