تاریخ شائع کریں2014 6 April گھنٹہ 13:23
خبر کا کوڈ : 155857

میانمار کے مسلمان بدستور ظلم و ستم کے شکار

اطلاعات کے مطابق میانمار کے مسلمان بدستور ظلم و ستم کے شکار ہیں۔
میانمار کے مسلمان بدستور ظلم و ستم کے شکار

تقریب خبر رساں ایجنسی نے ارنا کی رپورٹ کے حوالے سے نقل کای ہے کہ میانمار کے مسلمان بدستور ظلم و ستم کے شکار ہیں۔ان کے لئے بھیجی جانے والی عالمی برادری کی امداد بھی ان تک نہیں پہنچ رہی ہے بلکہ اس امداد کے راستے میں متعدد رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

میانمار میں اقوام متحدہ کے دفتر نے کہا ہے کہ راخین صوبے میں پانی کی کمی ایک ہفتے میں بحرانی شکل اختیار کرسکتی ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگي گذارنے والے ہزاروں مسلمان بچوں کو سماجی اور طبی امور میں امداد کی سخت ضرورت ہے لیکن وہ اس امداد سے محروم ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ حملوں سے مسلمانوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہیں۔ ان مشکلات میں ایک مسلمان بچوں کا طبی امداد سے محروم ہونا بھی ہے۔

واضح رہے کہ میانمار کی حکومت نے صوبہ راخین میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے جس کے نتیجے میں اس صوبے میں مسلمانوں کے حالات بحرانی ہوگئے ہیں۔

ادھر میانمار کے انتھا پسند بودھوں نے صوبہ راخین میں بیرونی امدادی مراکز پر حملے کرکے ان مراکز کی امدادی سرگرمیوں کی راہ میں روکاٹیں کھڑی کردی ہیں۔

https://taghribnews.com/vdcammn6049nma1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ