جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کی ہرطرح کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا
جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکہ ظاہری طور پر ایران کے خلاف فوجی حملے کی بات نہیں کرتا لیکن ایران کے پاس ایسی موثق اطلاعات موجود ہیں کہ اس نے کئی بار ایران پر جارحیت کا ارادہ کیا ہے۔
شیئرینگ :
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمن کی ہرطرح کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔
جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکہ ظاہری طور پر ایران کے خلاف فوجی حملے کی بات نہیں کرتا لیکن ایران کے پاس ایسی موثق اطلاعات موجود ہیں کہ اس نے کئی بار ایران پر جارحیت کا ارادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی نئی ظالم حکومت نے پچھلے ڈیرھ سال کے دوران امریکی فوج کو ایران کے خلاف فوجی محاذ آرائی میں الجھانے کی کوشش کی ہے تاہم امریکا کے فوجی کمانڈروں نے ایسا نہیں کرنے دیا۔ ایران کی مسلح افوج کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران کے عوام پہلے کی طرح آج بھی اسلامی انقلاب اور اس کی اقدار پر سختی کے ساتھ کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے عوام اسلامی نظام کے حامی نہ ہوتے تو اسلامی انقلاب کے بعد کے برسوں میں پیش آنے والی بہت سی مشکلات پر قابو پانا ممکن نہ ہوتا۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...