ڈیئربورن کے میئر کا نیتن یاہو اور گیلنٹ کے شہر میں داخلے کی صورت میں انہیں گرفتار کرنے کے عزم
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی شہر ڈیئربورن کے میئر عبداللہ حمود نے واضح کیا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ اس شہر کی حدود میں داخل ہونے کی صورت میں گرفتار کر لئے جائیں گے۔
شیئرینگ :
ایک امریکی شہر کے میئر نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے اس شہرے میں داخلے کی صورت میں انہیں گرفتار کرنے کے عزم پر زور دیا۔
تقریب خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی شہر ڈیئربورن کے میئر عبداللہ حمود نے واضح کیا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ اس شہر کی حدود میں داخل ہونے کی صورت میں گرفتار کر لئے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے ہمارے صدر ان دو افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہ کریں لیکن دوسرے شہروں کو یہ اعلان کرنا چاہیے کہ وہ انہیں گرفتار کر لیں گے۔
حمود نے مزید کہا کہ اس شہر کے حکام اس بات کی ضمانت دے سکتے ہیں کہ وہ مذکورہ جنگی مجرموں کو آزادانہ سفر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
دوسری جانب آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم سب سے کہتے ہیں کہ اس عدالت کی آزادی کا احترام کریں، ہم فوجداری عدالت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ کئی ممالک اب تک بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...