سیلاب متاثرین کی مدد نہ کرکے امریکہ نے اپنی حقیقت دنیا پر آشکار کردی
اسلامی جمہوریہ کی گارڈین کونسل کے ترجمان آیتالله سید احمد خاتمی نے کہا
اسلامی جمہوریہ کی گارڈین کونسل کے ترجمان نے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین کو امداد دینے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ کی گارڈین کونسل کے ترجمان نے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے سیلاب متاثرین کو امداد دینے کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے ان کی پستی اور انسانیت کے خلاف ان کی سازشوں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ کی گارڈین کونسل کے ترجمان آیتالله سید احمد خاتمی نے کل گارڈین کونسل (مجلس خبرگان رهبری) کے اعلی سطحی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حتی آپس میں جنگ کرنے والے ممالک بھی انسانی مسائل پر ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے انسانی ھمدردی کے نام پر بھی ایران کے سیلاب متاثرین کی مدد نہیں کی جس سے ان کی پستی کی نشاندہی ہوتی ہے۔
آیتالله سید احمد خاتمی نے امریکہ کی جانب سے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے اس قسم کے اقدام کے بعد ایرانی مسلح افواج اور سپاه پاسداران انقلاب اسلامی جو ایرانی عوام میں ہر دلعزیز تھے اور ہیں ان کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف دشمنانہ پالیسی کے دائرے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نام دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں ڈال دیا جس کے جواب میں اعلی ایرانی سلامتی کونسل نے امریکہ کو دہشت گردوں کا حامی قرار دیتے ہوئے امریکی سینٹ کام فورس کو دہشت گرد گروہ میں شامل کر دیا۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...